
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اہم کارنامہ، پاکستان نے اپنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس میں ہم نے اس مشین کو تیار کیا ہے، اس مشین پر الیکٹرانک ووٹنگ بھی ہوگی اور اس کے ساتھ ہی بیلٹ پیپر بھی نکلے گا۔
انتخابات کے ليے ٹیکنالوجی کا استعمال۔ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی#Pakistan #SenateElections2021 @fawadchaudhry pic.twitter.com/JDFAPRVQ57
— Adeel Ahsan (@syedadeelahsan) February 22, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مشین ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کے ساتھ شیئر کرنے کے جا رہے ہیں، یہ مشین اب آخری مراحل میں ہے اور یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دھاندلی سے بچنے اور شفاف انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی لازمی ہے تاکہ کل جیسے ڈسکہ میں جو کچھ ہوا، یا ہمیشہ ووٹنگ پر جو الزامات لگتے ان کا سدباب کیا جا سکے۔