جہلم

جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسی ضمن میں 12اگست بروز اتوار صبح 8 سے شام 5 بجے تک جادہ چوک تا سگریٹ فیکٹری جی ٹی روڈ پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجری کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس خصوصی گرین جہلم مہم میں محکمہ جنگلات، سول ڈیفینس، میونسپل کمیٹی، محکمہ نیشنل ہائی وے ، محکمہ مال اور این جی او کیئر ٹیکر مل کر کام کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button