جہلماہم خبریں

ن لیگی جلسی سے عیاں ہو گیا ہے کہ جہلم میں تبدیلی سے پہلے تبدیلی آ گئی ہے۔ چوہدری شہباز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اسوقت ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہجوم کو یکجا کر کے متحد قوم بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں دینے والے تمام امیدواروں کو چاہیے کو عمران خان کو وزیر اعظم بنانے اور دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو سچ ثابت کرکے دکھانے کے لیے متحد ہو جائیں اور مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے جہلم کے تمام حلقوں سے ایک ایک امیدوار پر متفق ہو جائیں تاکہ اتفاق کی فضا قائم ہو کارکنان کا یکجا کر کے الیکشن مہم میں حصہ لیں ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے الیکشن مہم پر توجہ دیں کیوں کہ ہم سب کی منزل نیا اور ایک پاکستان ہے ہم سب کا مقصد عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا سات مئی کو جہلم کے سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کی جلسی سے عیاں ہو گیا کہ جہلم میں تبدیلی سے پہلے تبدیلی آ گئی ہے عوام نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے مقامی نمائندوں کو نظر انداز کر کے بتا دیا ضلع جہلم اب پی ٹی آئی کا قلعہ ہے، انشاء اللہ ضلع جہلم میں فواد چوہدری اور چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں از سر نو تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہو گا، اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت بہتر ہو گی،سڑکیں بنیں گی، میدان آباد ہوں گے،پانی کا مسئلہ حل ہو گا، بے روز گاروں کو روز گار ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button