سوہاوہاہم خبریں

پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے، ضلع جہلم کو سرسبز بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ راجہ یاور کمال

سوہاوہ: ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے، جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، ضلع جہلم کو سرسبز بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم جنگلات کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوہاوہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر پودا لگاتے ہوئے کیا، اس موقع پر سماجی کارکن راجہ شاہد کیانی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس ڈی ایف او سوہاوہ، پرنسپل کالج شابینہ کوثر سمیت میڈیا نمائندگان نے پودے لگانے کی تقریب میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ایم پی اے یاور کمال اور ڈی ایف او سدھیر مغل کا کہنا تھا کہ جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کا جنگلات لگانے کی طرف رجحان بڑھے اور سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب کی تعبیر مکمل ہو۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر چاروں تحصیلوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ، اسی طرح تحصیل جہلم میں پودے لگانے کی تقریب میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، کالج پرنسپل ،اساتذہ کرام، فارسٹ ٹیم اور طالبات نے گورنمنٹ ڈگری کالج سول لائنز جہلم میں منعقدہ تقریب کے موقع پر سینکڑوں نئے پودے لگائے ۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل کے مطابق رواں سال ضلع بھر میں لاکھوں نئے درخت لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے شہریوں کو بھی اپنے اپنے گھروں میں پودے لگانے کی تلقین کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button