جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد اقبال ولد احمد خان ساکن پروفیسر کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2 عدد بندوق 12 بور معہ 8 کارتوس، محمد اویس ولد محمد شبیر ساکن باغ محلہ جہلم سے 6 لیٹر شراب اور ہارون شوکت ولد شوکت جاوید ساکن ڈھوک جمعہ جہلم سے 2 کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اویس رشید ولد عبد الرشید ساکن ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 راونڈز اور عابد حسین ولد محمد یار ساکن ضلع سرگودھا کے قبضہ سے 10 ضرب راونڈز زندہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم شہزاد ولد محمد صدیق ساکن نور پور جہلم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button