دینہ پولیس نے جہلم سے چھینی گئی گاڑی آدھے گھنٹے میں برآمد کر لی، کار لفٹر فرار

0

دینہ: تھانہ دینہ کے سب انسپکٹر ملک اقبال نے جہلم سے چھینی گئی گاڑی آدھے گھنٹے بعد بازیاب کروالی ،کارلفٹر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھانہ دینہ پولیس کو اطلاع ملی کے گھرمالہ کے رہائشی کی 2018 ماڈل گاڑی چوری ہو گئی ہے تھانہ دینہ کے سب انسپکٹر ملک محمد اقبال نے پولیس ملازمین کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے نئی ایکس ایل آئی 2018 ماڈل جی ٹی روڈ پر روکنے کااشارہ کیا۔

شاطر کا ر لفٹر پولیس ملازمین کو دیکھتے ہی کار چھوڑ کر پہاڑیوں میں روپوش ہوگئے، ملک اقبال سب انسپکٹر نے برآمد ہونے والی نئی گاڑی تھانہ منگلا پولیس کے حوالے کر دی۔

شہریوں نے تھانہ دینہ پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد اقبال کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک محمد اقبال کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا جائے تاکہ پولیس ملازمین میں مقابلے کا رجحان پیدا ہواور پولیس افسران وملازمین شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں احسن طریقے سے کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.