کھیوڑہ کے شہریوں کوسول ہسپتال میں ڈاکٹر چوبیس گھنٹے ملے گا، ڈاکٹر مدثر حسین

0

کھیوڑہ: کھیوڑہ کے شہریوں کوسول ہسپتال میں ڈاکٹر چوبیس گھنٹے ملے گا، شہریوں کی خدمت کے لیے ہم لمحہ بہ لمحہ کوشاں ہیں، گزشتہ ماہ میں بھی تقریبا10500 مریضوں کو سول ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا اور طبی سہولیات دی گئی سول ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ہیوی جنریٹر فراہم کرنے پر ہم فواد چوہدری ڈی سی جہلم سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کے بے حد مشکور ہیں کہ جنھوں نے سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی لی۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ سول ہسپتال سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مریضوں کو برابری کی سطح پر چیک اپ کرتے ہیں شہریوں کو ہسپتال میں سہولیات دینے کے لیے ہسپتال کا عملہ ہر وقت کوشاں ہے ہسپتال میں دو لیڈی ڈاکٹر اور تین ڈاکٹر ز اور ایک ڈنٹیل لیڈی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور مریض تمام ٹیسٹ کروانے کی سہولت سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ایک ہیوی جنریٹر کی ضرورت تھی جس پر سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم نے خصوصی دلچسپی لی ہم ڈاکٹر وسیم کی ہدایت پر مریضوں کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ہم فواد چوہدری، ڈی سی جہلم، سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کے بے حد مشکور ہیں کہ جنھوں نے سول ہسپتال کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لے کر حل کر رہے ہیں اور ہم بھرپور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی سول ہسپتال میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے خصوصی دلچسپی لیتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.