جہلم

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی، روہتاس روڈ چوک جہلم میں جی ٹی روڈ پر گہرے گڑھے بن گئے

جہلم: روہتاس روڈ چوک جہلم میں جی ٹی روڈ پر پڑے گڑھے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی کا ثبوت،ارباب اختیار مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں کا جلدازجلد ان گڑھوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور موڑ اوور ہیڈ برج کے قریب مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ چوک پر جی ٹی روڈ میں پڑے کئی سالوں سے یہ گڑھے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارباب اختیار کی عدم توجہ اور عدم دلچسپی کی وجہ سے آج تک جوں کے توں ہیں کئی حادثات ہو چکے ہیں ۔

ہر ماہ ملوٹ سٹون کریش مشینوں سے کنکریٹ لانے والے ٹرکوں کے مالکان ان گڑھوں کو مٹی ڈال کر بھرتے ہیں جوکہ چند دنوں بعد ہی نکلنا شروع ہو جاتی ہے اس تمام تر صورتحال سے متعلق کئی بار اہل علاقہ اور میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ابھی تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ دار افسران مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو کہ اپنے فرائض سے غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی تنظیموں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہراہ اعظم پر موجود ان گڑھوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلدازجلد کروائیں تاکہ آئے روز حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button