بار ایسوسی ایشن تحصیل کورٹ سوہاوہ کے سابق صدر راجہ محمد اکرم ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: معروف قانون دان راجہ فاروق اکرم ایڈووکیٹ کے والد گرامی اور بار ایسوسی ایشن تحصیل کورٹ سوہاوہ کے سابق صدر راجہ محمد اکرم ایدووکیٹ انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 82سال تھی ۔ دوران حیات مرحوم 46سال تک وکالت کے شعبہ سے وابستہ رہے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سسرال نزد سوہاوہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان حضوری (پشندور ) صحاحبزادہ پیر تبریز نے کی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی اکثریت کے علاوہ صوبہ پنجاب بھر سے قانون دان برادری کی کثیر تعداد شامل تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.