دینہاہم خبریں

اپوزیشن بھول جائے کہ ملک میں اب لوٹ مار کا دور کبھی واپس آئے گا۔ چوہدری فرخ الطاف

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ اپوزیشن بھول جائے کہ ملک میں اب لوٹ مار کا دور کبھی واپس آئے گا۔ کرپشن کرنے والے مافیا کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور اس کی آبیاری کرنے والی اپوزیشن کی منفی سر گرمیاں انہیں نئی زندگی نہیں دے سکتی۔
ان خیالات کا اظہارچوہدری فرخ الطاف نے مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی ورکروں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سے بخوبی آگاہ ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ بہت جلد مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔
چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور قابل احترام عدالت کے فیصلے کے بعد باہر جانے کی اجازت دی گئی ، اب اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو معزز عدالت انہیں براہ راست پوچھ سکتی ہے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے معاشی حالات بہتر ہوں گے مہنگائی کی سطح تیزی کے ساتھ نیچے آئے گی اور اس کے لئے حکومت بغیر کسی تاخیر کے عملی اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے جانے اور عوام کی زندگی میں خوشحالی اور آسودگی لانے کے لئے پر عزم ہیں ، حکومت اور تمام ادارے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button