پڑی درویزہ

پڑی درویزہ میں ’’نادرا‘‘ کی طرف سے شناختی کارڈ کمیپ کا انعقاد

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ میں ’’نادرا‘‘ کی طرف سے شناختی کارڈ کمیپ کا انعقاد 149 افراد کے شناختی کارڈ اور فارم ’’ب‘‘ کے حوالے سے مستفید ہوئے۔ سماجی ادارہ ’’پودا‘‘ پاکستان اور عوامی کمپیوٹر اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کا تعاون۔

تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار معاون ادارہ برائے سماجی ترقی ’’پودا‘‘ اور عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے تعاون سے کیپٹن عطا اللہ خان سول ڈسپنسری پڑی درویزہ کی گراؤنڈ میں گزشتہ روز سرکاری ادارہ ’’نادرا‘‘ کے زیر اہتمام شناختی کارڈ کیپ لگا یا گیا۔

کیمپ کے انعقاد میں تحریک ترقی پڑی درویزہ کے اراکین شاہد مغل ، ماسٹر محمد اکرم، حاجی امیر زمان اور ملک محمد شفیق سارا دن سرگرمی سے متحرک رہے ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرتعلیمی مرکز ’’دیال‘‘ ڈومیلی ناصر محمود نے پورا دن رضا کارانہ طور درخواست دہندگان کے کوائف کی تصدیق کی ۔

نادرا موبائل وین انچارج کرم بخش نے اپنی پوری ٹیم کے تعاون سے علاقہ کے 149 افراد کو شناختی کارڈ اور فارم ’’ب‘‘ کی سہولت فراہم کی۔ شناختی کارڈ یا فارم ’’ب‘‘ کے درخواست دہندگان کومقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود نے کو عوامی کمپیوٹر کی طرف سے فوٹوسٹیٹ کی سہولت فراہم کی ۔

کیپٹن عطا اللہ خان سول ڈسپنسری پڑی درویزہ میں سارا دن میلہ کا سماں رہا۔ دوران کیمپ علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کی آمد و رفت جاری رہی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button