پیرطریقت مولانا قاضی محمد ظہور الحسین اظہر کی سید عابد علی گیلانی کے گھرڈومیلی آمد

0

ڈومیلی: مرکزی امیر تحریک خدام اہل سنت والجماعت جانشین قائد اہل سنت پیرطریقت مولانا قاضی محمد ظہور الحسین اظہر کی ڈومیلی کی معروف دینی ،علمی و ادبی شخصیت حکیم سید عابد علی گیلانی ؒکی وفات کے موقع پر تعزیت کیلئے ان کے گھر ڈومیلی آمد۔

مرحوم کے فرزند و جانشین حکیم ڈاکٹر سید ذین العابدین گیلانی سے تعزیت کی اور باہمی دیرینہ خاندانی تعلقات کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر علاقہ ڈومیلی کے ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد اسحاق فاروقی اور علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مولانا قاضی محمد ظہور الحسین اظہر نے مرحوم ؒکے لئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.