دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی طرف سے نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام ضلع کے تھانہ جات میں قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دنیاء کا کوئی بھی مذہب بے گناہوں اور عباد ت گاہوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسندی دنیاء کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاء کی تاریخ میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، افواج پاکستان، سیکورٹی اداروں اور شہریوں کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں، دہشت گردی کو کسی بھی مذہب سے جوڑنا غلط ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.