ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی میں والی بال میچ کے دوران پولیس کا چھاپہ، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں

ڈومیلی: ڈومیلی کے علاقہ ہنی اور دھمکار میں والی بال میچ کے دوران پولیس چوکی مغل آباد کا میڈیا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ، کھلاڑی فرار، والی بال نیٹ کوقبضہ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی مغل آباد نے میڈیا کی نشاہدہی پر ہنی اور دھمکار میں والی بال میچ کے دوران چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی والی بال کھلاڑی بھاگ نکلے، دونوں جگہ سے والی بال نیٹ کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔
اے ایس آئی احسان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی چار سے زائد افراد جمع ہوں گے کارروائی ہوگی۔ڈی پی او جہلم کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کرنے کاکہاہے اس پر ہم دن رات عمل کرارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک چھوٹی سی کوتاہی سے یہ وائرس پھیل سکتاہے۔ہم نے ہنی اور دھمکار کے دونوں نمبردار کو کل مغل آباد چوکی پر بلالیاہے، نمبراد کے ہمراہ والی بال ٹیم کے کپتان اور دو سے تین کھلاڑی لانے کا بولا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button