ڈپٹی کمشنر جہلم 15 مارچ کو اے سی آفس پنڈدادانخان میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ 15مارچ کو بعد نماز جمعہ دن2:30 بجے اے سی آفس پنڈدادانخان میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔ کھلی کچہری میں ڈی سی جہلم کوتحصیل پنڈدادنخان کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔

سائلین اپنے مسائل کی سنوائی اور فوری حل کے لئے اے سی آفس پنڈدادانخان میں دن 2:30 بجے تشریف لائیں گے ، اسسٹنٹ کمشنرپی ڈی خان احمد فرازسمیت ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

پنڈ دادنخان کے عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.