شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہے کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ناروے کے شدت پسند گروہ کی طرف سے قرآن کریم کی بیحرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں اور ان کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ ناروے کی پولیس کو مسلمانوں کیخلاف کاروائ کی بجائے ان شدت پسند گروہوں کیخلاف کاروائ کرنی چاہئے۔ https://t.co/rT1g0SFOfr
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2019
فوادچوہدری نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں، شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے، ناروے پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔