ضلع جہلم میں مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

0

جہلم: مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار، سکولز و کالجز میں طلباء وطالبات کو لیکر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز دھڑلے سے سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں ، صحت کے ساتھ ساتھ سی این جی و پٹرول گاڑیاں طلباء و طالبات کے لئے خطرہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت سکولز و کالجز میں طلباء و طالبات کو لیکر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بلا خوف و خطر سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کے دھویں سے گاڑی میں بیٹھے معصوم بچوں سمیت طلباء و طالبات کو سانس، دمے ،پھیپھڑوں سمیت دیگر موذی امراض لاحق ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب سی این جی و پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں سگریٹ نوشی کیوجہ سے بارود کی منظر کشی کر تی دکھائی دیتی ہیں ، جس کیوجہ سے معصوم جانوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں ۔

اس حوالے سے بچوں کے والدین نے کہا کہ متعدد بار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو منع کرنے کے باوجود ڈرائیورز اپنی روش تبدیل نہیں کرتے بلکہ بچوں کے لئے گاڑیاں تبدیل کرنے کا دھونس دیکر چپ کروادیتے ہیں ، جس کیوجہ سے والدین شدید زہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، موٹر وہیکل ایگزامینر، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے سکولز و کالجز کی ڈیوٹیاں کرنے والے سگریٹ نوشی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.