منشیات فروشی کا خاتمہ اور قمار بازی کے اڈے بند کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سید مصطفی تنویر

0

جہلم: منشیات فروشی کا خاتمہ اور قمار بازی کے اڈے بند کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی کار چوری کی وارداتوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جبکہ قمار بازی کے اڈے فوری طور پر بند کروا کر ملزما ن کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محافظ اسکواڈ کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جن کا کام جرائم پیشہ لوگوں کو چیک کر کے آپ کی معاونت کرنی ہے جس کو آپ نے حکمت عملی بنا کر جرائم پر قابو پانا ہے، تمام ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں اور قانوں اور میرٹ کے مطابق ان کی داد رسی کریں کیوں کہ ہم نے مل کر ضلع کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.