جہلم

جہلم پولیس کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ کے محمد ارشد ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر274/18بجرم324/427/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم جابر علی ولد مرزا افتخار احمد قوم کشمیری سکنہ چکوہا تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور،تھانہ پنڈدادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر250/18بجرم392ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم محمد مدثر عر ف دچھو ولد اللہ دتہ قوم قریشی سکنہ محلہ کوٹ کلاں تحصیل پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد کر لئے۔

عثمان تصدق ایس آئی نے دوران تفتیش تفتیش مقدمہ نمبر244/18بجرم392ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم وقاص حسین ولد محمد الیاس قوم گجر سکنہ منہالہ تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کے انکشاف پر پسٹل 30بو ر معہ 5روند، تھانہ صدر کے طارق محمود ایس آئی نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر دوران گشت و ناکہ بندی ملزم امیر حمزہ ولد مزمل حسین قوم ترکھان سکنہ کھرالہ جہلم سے 300گرام چرس برآمد کر لئے۔

تھانہ منگلا کینٹ کے محمد ندیم ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم طارق محمود ولد عبدالغنی قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ افغان آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس،تھانہ سول لائن کے نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم علی رضا ولد عبدالشکور قوم قریشی سکنہ یوسف قریشی سٹریٹ مکان نمبر 126-A/2BVمحلہ مدنی جہلم سے 5کپی شراب دیسی اور افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عجب گل عرف علی ولد نزاکت علی قوم بھٹی سکنہ کھوہار تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات حال جادہ تحصیل و ضلع جہلم سے 15روند پسٹل 30بور برآمد کئے۔

تھانہ سوہاوہ کے فیاض احمد اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم سعد فضل ولد فضل الرحمن قوم اعوان سکنہ محلہ ہائی سکول سوہاوہ ضلع جہلم سے 4کپی شراب دیسی برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button