کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔ پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری

0

سوہاوہ: سرپرستِ اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی زیرِ صدارت سوہاوہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دعائیہ تقریب،تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی،تحصیل امیر پیر تنزیل الرحمٰن شاہ،چوہدری ذبیر ایڈووکیٹ،سید عرفان شاہ،ملک محمد عاطف،راجہ توصیف سمیت اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سرپرستِ اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی زیرِ صدارت سوہاوہ کے مقامی میرج ہال میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں پیر تنزیل الرحمٰن شاہ،ایڈووکیٹ چوہدری محمد ذبیر ،ملک محمد عاطف سمیت اہلِ علاقہ سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شہداء اسلام،شہداء پاکستان ،بالخصوص شہداء کشمیر کیلئے دعا کی گئی۔

پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا اہلیانِ کشمیر کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔بھارتی ظلم و بر بریت کے خلاف اور آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدو جہد بے مثال ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.