ممتاز سماجی کارکن صوبیدار (ر) اصغر حسین کے چچا زاد بھائی چوہدری زمرد حسین انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ موہڑہ جٹاں تحصیل سوہاوہ کے ممتاز سماجی کارکن صوبیدار (ر) اصغر حسین کے چچا زاد بھائی چوہدری زمرد حسین انتقال کر گئے ۔ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ہارٹ انٹرنیشنل راولپنڈی میں تین دن سے زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی عمر 60برس بتائی گئی ۔

مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات نو بجے موہڑہ جٹاں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی ۔ سخت سردی کے باوجود نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.