دینہ

دینہ منشیات کا گڑھ بن گیا، قحبہ خانوں اور سرعام ٹیکے لگانے والوں کی بھرمار

دینہ منشیات کا گڑھ بن گیا، قحبہ خانوں اور سرعام ٹیکے لگانے والوں کی بھرمار، سنوکر کلبوں میں جواء، منشیات وغیرہ دیدہ دلیری سے جاری، سماجی حلقوں کی ڈی پی او جہلم اور محکمہ اینٹی نارکوٹکس سے اصلاح احوال کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں منشیات فروش با اثر ہیں جو کہ سرعام موٹر سائیکلوں پر گلی گلی کونے کونے آکر منشیات فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں، ڈومیلی محلہ اور نئی آبادی دینہ پر زیادہ تر منشیات فروشوں کا قبضہ ہے جو کہ حرام کی دولت کمانے کے چکر میں نئی نسلیں تباہ و برباد کر رہے ہیں۔

کئی مقامات پر قحبہ خانے بھی چل رہے ہیں اور سنوکر کلبوں پر تو نوجوان سرعام منشیات استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور پاؤڈر کے ٹیکے لگانے والے بھی سرعام ٹیکوں کا استعمال کر کے نئی نسل کو کیا میسج دے رہے ہیں کہ نشے میں دھت ہو کر ایسے مختلف ہوٹلوں اور چوک چراہوں میں لیٹے رہنا ہے۔

مزید شہریوں نے کہا کہ دینہ ایک پرامن شہروں میں شامل ہوتا ہے نئی نسل کو نشے کا عادی بنا کر موت کے مْنہ میں دیا جا رہا ہے، بوڑھے ماں باپ بے سہارا ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور نشے کی عادت نہ پوری ہونے پر نوجوان چوریوں اور ڈکیتیوں پر اْتر آتے ہیں۔

محکمہ پولیس ڈسٹرکٹ جہلم کے سربراہ نوٹس لے کر چھان بین کریں اور تمام تر تھانوں میں ٹاوٹ مافیا کا صفایا کریں جو کہ ان سماج دْشمنوں کی پشت پناہی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور محکمہ پولیس کے آفیسران و ملازمین کی طرف سے دی گئی جان کی قربانیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن موجودہ چند کالیں بھیڑیں جو کہ محکمہ میں چھپ کر فرض شناس اور ایماندار آفیسروں کا نام بدنام کر رہی ہیں اْن کو بھی بے نقاب کیا جائے تا کہ انصاف کا پلڑہ بھاری رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button