جہلماہم خبریں

ترقیاتی کاموں کی بدولت پھر کلین سویپ کریں گے، راجہ مطلوب مہدی

جہلم (نعیم اختر بھٹی سے) ترقیاتی کاموں کی بدولت پھر کلین سویپ کریں گے، ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے دیانتداری سے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے، خدمت کی بنا پرووٹرز ہمارے ساتھ ہیں ، لوگ باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کس نے ان کی خدمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انتخابی مہم کے سلسلہ میں راجہ واجد محمود ممبر کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے این اے 67 سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی نے کیا۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر کلین سویپ کرے گی ، انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے میزبان راجہ واجد محمودممبر کنٹونمنٹ بورڈ جہلم نے لالہ زار کالونی سمیت اپنی وارڈ میں کرائے جانے والوں ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سیوریج ، واٹرسپلائی اور سوئی گیس جیسے مسائل کو ترجیح دے کر کام کیا گیا ہے اور ان ترقیاتی کاموں میںراجہ مطلوب مہدی ،چوہدری لال حسین اور محترمہ نگہت میر نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ ن ضلع کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خان ظہیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شاندارکارکردگی ووٹرز کے سامنے ہے اور خدمت کی بنا پر ووٹرز مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر ایڈووکیٹ نے کہا لوگ باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کس نے ان کی خدمت کی ہے،خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا اور ضلع جہلم کی پسماندگی کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button