دینہ

الیکشن میں تحریکِ لبیک پاکستان ملک بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔سید عرفان امیر شاہ

دینہ: جامع مسجد بلال محلہ شیخاں(دینہ) میں تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد۔سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ لبیک پاکستان (ضلع جہلم) و امیدوار برائے صوبائی اسمبلیpp25(دینہ،سوہاوہ)پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے جامع مسجد بلال محلہ شیخاں(دینہ ) میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقادکیا گیا،اہلِ علاقہ سمیت قرب و جوار سے عوام کی شرکت۔کانفرنس میں تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے خصوصی شرکت کی۔

عوام کی جانب سے زبرست استقبال۔شیخ برادری سمیت دیگر برادریوں اور اہلیانِ محلہ شیخاں کا آئندہ الیکشن میں پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی مکمل سپورٹ کا اعلان۔معززین محفل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوگ دیگر پارٹیوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں جو کہ تحریکِ لبیک پاکستان ہی لا سکتی ہے۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018میں تحریکِ لبیک پاکستان جہلم سمیت پاکستان بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button