ڈومیلی

یونین کونسل اڈرانہ کیلئے چوہدری فرخ الطاف کا میگاپروجیکٹ، اڈرانہ سے جوہدہ سڑک کا کام شروع

ڈومیلی: یونین کونسل اڈرانہ کیلئے چوہدری فرخ الطاف کا میگاپروجیکٹ، اڈرانہ سے جوہدہ سڑک کا کام شروع کردیاگیا، اہلیان علاقہ کا ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ عامرنواز کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہمیشہ ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہے، اسی طرح علاقہ ڈومیلی میں بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی ہے، یونین کونسل اڈرانہ کیلئے راجہ عامرنواز کیانی چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ کی خصوصی کاوش سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خصوصی گرانٹ منظور کراکر اڈرانہ تا جوہدہ کا دیرینہ سڑک اور پل کامسئلہ حل کردیا، سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوگیاہے۔

اہلیان اڈرانہ اور جوہدہ کی مکینوں نے کام شروع ہونے سے پہلے دعائیہ تقریب کی جس میں چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ راجہ عامرنواز کیانی نے خصوصی شرکت کرکے دعاکی اور کام شروع کردیا۔

اہلیان علاقہ نے چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اور راجہ عامرنواز کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارا صدیوں کا مسئلہ تھا جو اس حکومت نے حل کردیا، پہلے بارش کے دنوں میں کئی کلومیٹردور ڈومیلی کے راستے آمدورفت کرناپڑتی تھی، اب یونین کونسل اڈرانہ آنے اور جوہدہ کے راستہ دینہ چند منٹوں میں سفر طے کرسکیں گے، ہم اس حکومت کا آئندہ بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button