جہلماہم خبریں

تھانہ صدر جہلم کا علاقہ چوروں کے نرغے میں، شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور

جہلم: تھانہ صدر کا علاقہ چوروں کے نرغے میں شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور، پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن، شہری سراپا احتجاج، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چوریاں، ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، تھانہ صدر کی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر میں تعینات تفتیشی افسران چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو لالی پاپ دیکر خاموش کروا دیتے ہیں جس کیوجہ سے تھانہ صدر کے علاقوں میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے روزانہ کی بنیاد پر چوریاں چکاریاں ہو رہی ہیں۔ متاثرین نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے تاکہ متاثرین پولیس کی چیرہ دستیوں کو بے نقاب کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button