جلالپورشریف کے قریب تیز رفتار پراڈو موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی، موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپورشریف میں گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی، موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی، دونوں زخمیوں کو گاڑی کے ڈرائیور نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف کے قریب 8685نمبری CD70 موٹر سائیکل پر سوار 15سالہ اویس اور15 سالہ ارسلان چکری کرم خان سے پنڈی سید پور جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار615 بلوچستان نمبری پراڈو گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پراڈو گاڑی اس قدر اوور سپیڈ تھی کہ موٹر سائیکل سواروں کو تقریباً آدھے کلومیٹر تک گھسیٹتے لے گئی تاہم پراڈو گاڑی کے ڈرائیور جاوید قمر ذرگر ساکن جلاپورشریف نے موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر جلاپورشریف پہنچایا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا۔

زخمیوں میں اویس ولد حفیظ ساکن چکری کرم خان،ارسلان ولد نعیم ساکن بھٹو کالونی پنڈی سید پور شامل ہیں جبکہ پولیس تھانہ جلاپورشریف نے گاڑی کے ڈرائیور جاوید قمر کو حراست میں لے کر باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.