ڈپٹی کمشنر سیف انور کا سول ہسپتال جہلم میں قیام پناہ گاہ کا اچانک دورہ، ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو جہلم میں قیام پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کو کام میں مزید نفاست اور تیزی لانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ عید کے بعد شیلٹر ہوم مریضوں کے لواحقین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کھولا جائے گا۔ڈی سی جہلم سیف انور نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں سنگل سٹوری عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جو چند ہفتوں میں بے گھر افراد، کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ڈی سی نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ ائر کنڈیشنر، پینے کا صاف پانی دو وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ 100 افراد کے لئے تمام تر سہولتوں سے آراستہ شیلٹر ہوم بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو میں اس کے قیام سے مریضوں کے خدمات گاروں کو سہولت فراہم ہو سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.