جہلماہم خبریں

عوام کو چند شرپسند سماج دشمن عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان

جہلم: ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے گزشتہ دنوں تھانہ جلالپور شریف کے ایریا میں اغواء ہونے والے 2 بچوں کوباحفاظت بازیاب کروا لیااور بچوں کو زیادتی کی نیت سے اغواء کرنے والے درندہ صفت ملزم کوقلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے پر محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف بدر منیر، سب انسپکٹر محمد شعیب تفتیشی افسر اور پولیس کو بذریعہ 15 اطلاع دینے والے اشخاص کی حوصلہ افزائی کے لیے CC_III سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ پولیس کے جوان اور افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمان داری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کیساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔عوام کو چند شر پسند سماج دشمن عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام پولیس کا ساتھ دیں، کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ ضلع ہذا سے جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button