دینہ

اپنے انکم ٹیکس کے گوشوارے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے 30 ستمبر تک جمع کروا دیں۔ ساجد فاروق

دینہ: اپنے انکم ٹیکس کے گوشوارے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے 30 ستمبر تک جمع کروا دیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس جہلم ساجد فاروق نے انجمن تاجران دینہ و سوہاوہ سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21کے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر ہے جس میں ہرگز توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاجر برادری سے اپیل ہے کہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے انکم ٹیکس کے گوشوارے بروقت جمع کروا کر ذمہ دار اور مفید شہری ہونے کا عملی ثبوت دیں، اس موقع پر انکم ٹیکس انسپکٹر اور انجمن تاجراں کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button