ڈومیلی کے علاقہ پنیالہ میں یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی کی سالانہ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی کی سالانہ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب ،یتیم بچوں میں بیگ نوٹ بک اور بیواہ خواتین میں نقد رقم دی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فضل الحق فضلی سینئر رہنماپاکستان تحریک انصاف جہلم تھے۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ پنیالہ داخلی دانی دہرہ میں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی جانب سے ایک تقریب کا انقعاد کیاگیا ِتقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمدسکندر نے کیا جبکہ نعت محمدعلی ارتضی نے پیش کی ،جس میں یتیم ،غریب اور مستحق 150بچوں میں مفت کاپیاں ،سکول بیگز ،بائیس بیوہ میں نقدی رقم دی گئی۔

علاقہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسل کیلئے ڈیڈ باڈی کنٹینر کا بھی افتتاح کیا گیا ،کنٹینر یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فنانس سیکرٹری کودیاگیا،جو پنیالہ آفس میں رکھاگیا ،جس کسی کوبھی ضرورت ہووہ صرف گاڑی کا کرایہ دے کرلے جاسکتا ہے اس کا کوئی عطیہ نہیںہے۔

چیئرمین یونین کونسل ججیال ملک اشفاق نے خطاب میں کہا کہ اس پہلے ہمارے علاقے میں ایک ویلفیئر کام کررہی ہے جس سے علاقہ ڈومیلی سے ایک ہزار کے قریب غریب مستحق خاندار مفید ہیں،یہ رمضان بھائی اور اسکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے یوتھ ویلفیئرکاآغازکیا۔

مرزاجمشید نے خطاب میں کہاکہ ہم سب کو ایک ہوکر چلنا ہوگا تب ہی ترقی اور غربت ختم ہوگی ،یہ اکثر دیکھتاہوں چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں راستے بند ہیں جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں انکو کھولاجائے،اور اس ویلفیئرکوپوری سپورٹ ہے جہاں ضرورت ہوگی میں حاضرہوں۔

ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی یوتھ محمد رمضان ،صدر امین جٹ اور دیگرممبران کا شکریہ اداکرتاہوں اور اس نیک کا م پر مبارکباد پیش کرتاہوں،آج میرے بہت سے پروگرام تھے میری ذاتی مصروفیات بھی تھی لیکن میں نے اس اچھے اقدام اور عوام کی خدمت کیلئے کوشاں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹائم دوں باقی کام بعد میں ہوتے رہیں گے،میں اس ویلفیئر کیلئے ہر وقت تیار ہوں جس چیز کی ضرورت ہومیںدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں جہاں پانی کا مسئلہ ہے وہ یہاں مقامی چیئرمین کو آگاہ کریں میں ذاتی طور پر حل کراؤں گا،ماہ رمضان میں اس علاقے کیلئے 100غریب خاندانوں کیلئے پورے ماہ کا راشن اس یوتھ کیساتھ ملکر تقسیم کریں ، یہاں پر موجود کسی شخص کو کوئی مسائل درپیش ہوں مجھے ابھی آگاہ کریں ،اسکے علاوہ آپ سب کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ،ڈاکٹرفضل الحق فضلی نے پنیالہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

چوہدری فیصل بٹ ترجمان گورنرٹیم پنجاب نے خطاب میں کہاکہ اس علاقے کیلئے ایسی ویلفیئر کا قیام اچھا اقدام ہے ،ہم انکی پوری سپورٹ کریں گے ،اس ویلفیئر اور علاقے کی عوام کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ مسائل ہو مجھے بتائیں میں خود گورنرپنجاب اور دیگراداروں سے مل کر حل کریںگے،میری خواہش ہے کہ یہ یوتھ اس علاقے میں ہسپتال بھی بنائے گی۔

زبیر احمد اعوان سینئر نائب صدر پی وائے سی لاہور نے خطاب میں سب کا شکریہ اداکیا اور اس ٹیم کو مبارکباد پیش کی ،انکے علاوہ دیگراہم شخصیات نے بھی خطاب کیا،آخری خطاب بانی یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی محمدرمضان نے ویڈیو بیان میں خطاب کرتے ہوئے سب مہمانوں اور دیگر شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.