جہلماہم خبریں

جہلم میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، معاملات زندگی درہم برہم، عوام پریشان

جہلم: لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،عوامی ،سماجی و کاروباری حلقے سخت پریشانی کا شکار،بار بار بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کی قیمتی اشیاء کا نقصان معمول بن چکا ہے ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو جہلم کا کئی ہفتوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوا اور روزانہ شیڈول کے بغیر کئی کئی گھنٹے برقی رو منقطع رہتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری لوگ پریشان ہیں بلکہ تمام معاملات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں، کئی بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ابھی تک جہلم آئیسکو کے ذمہ داران بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام نڈھال ہیں۔

جہلم کی عوامی سماجی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں نے جہلم آئیسکو کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کریں تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button