جہلم

جشن آزادی منانے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ ہم قیام پاکستان کے مقصد کو ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیں۔ مقررین

جہلم: جشن آزادی منانے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ ہم قیام پاکستان کے مقصد کو ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیں ، تحریک پاکستان کا مطالعہ کریں ، تاریخ پاکستان کے شواہد کو محفوظ کریں تاکہ آنے والی نسلیں نظریہ پاکستان کے لئے دی گئی کوششوں اور قربانیوں کو جان کر ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں ، ہمیشہ پاکستان مصنوعات استعمال کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک مرزا الفت بیگ، جمیل زندہ ، سہیل سبزواری اور دیگر مقررین نے یوم آزادی پر ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے زیر اہتمام الفلاح سنٹر میں منعقدہ تاریخی نوادرات کی نمائش کے موقع پر کیا ۔

وسیع ہال میں ڈاک ٹکٹوں ، قدیم سکوں ، نادر کرنسی نوٹوں ، فوجی تمغوں اور نادر تصاویر کے البم اور دیگر نوادرات ڈسپلے کئے گئے تھے جسے شائقین باالخصوص طلباء و طالبات نے دلچسپی سے دیکھا ، نمایاں کارکردگی پر بلال حسین ، حافظ عمیر ، اکرام حسین ،شجاع زیدی، شکیل احسان ، حکیم اعظم ، شاہ زیب ، عمر طاہر، عبدالجبار ، حلیم اسحاق، جبار رحیم ، محمد ارقم ، محمد اجمل ، عثمان گل، احمد مصطفی ، اخلاق ڈاراور سلطان ملک کو سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک کی طرف سے ایوارڈ دیئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button