جلالپور شریف

تھانہ جلالپورشریف میں الٹی گنگا بہنے لگی، ریسکیو 15 پر کال کر کے مدد طلب کرنے والوں پر مقدمہ درج

تھانہ جلالپورشریف میں سائلین فراہمی انصاف سے محروم، تھانہ جلالپورشریف میں الٹی گنگا بہنے لگی،15 پر کال کر کے مدد طلب کرنے والوں پر مقدمہ درج، ASIخضر حیات کی اندھیر نگری خواتین کوہراساں، دھمکیاں دینے لگا،پولیس اہلکار چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ متاثرہ خواتین

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ پیر چک کی رہائشی ایمنہ بی بی نے حقیقی بھائی سے تین ماہ قبل سات لاکھ میں جگہ خریدی گزشتہ روز بھائی ثناء اللہ نے کرپٹ نکے تھانیدار کی آشیرباد پر تعمیر شدہ مکان مسمار کردیاایمنہ بی بی نے اپنا ذاتی گھر فروخت کیا تو حقیقی بھائی ثناء اللہ نے ورغلا کر 2 کنال 5 مرلے زرعی زمین سات لاکھ میں فروخت کر کے اپنی زیر نگرانی پلر بنوائے اور کمرہ تعمیر کروایا۔

گزشتہ روز مسمی ثناء اللہ نے تھانہ جلالپورشریف میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات کی مبینہ آشیرباد پر دیگر ساتھیوں گلزار،رفاقت،شفاقت اور لیاقت وغیرہ کے ہمراہ علی الصبح مذکورہ زمین میں داخل ھوکر تعمیر شدہ کمرہ اور پلرز مسمار کرنے شروع کر دیئے متاثرین نے مدد کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تو باکمال نکے تھانیدار نے متاثرین کے خلاف ہی مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر اور دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر پر موجود خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق ASIخضرحیات کے ثناء اللہ کے ساتھ کافی عرصہ سے مراثم ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور کرپٹ نکے تھانیدار خضر حیات کا موبائل ڈیٹا حاصل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے چند روز قبل خضر نامی ملازم نے مدعی کو لاعلم رکھتے ہوئے خود ساختہ رپورٹ بناکر دفتر داخل بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button