چوہدری رحمت الٰہی کی وفات سے جماعت اسلامی ایک مدبر اور مخلص لیڈر سے محروم ہوگئی۔ محمد فیاض بٹ،راجہ ندیم احمد

0

ڈومیلی: چوہدری رحمت الٰہی سابق وفاقی وزیروسابق جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان منصورہ لاہور میں انتقال کرگئے تھے جن کی نمازجنازہ لاہور میں ہی اداکردی گئی تھی۔

راجہ ندیم احمدصدرجے آئی یوتھ ضلع جہلم اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری رحمت الٰہی سابق وفاقی وزیراور سابق جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان کی وفات پر گہرے د کھ کا اظہار اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ان کی وفات سے جماعت اسلامی ایک مدبر اور مخلص لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری رحمت الٰہی ضلع جہلم سے پہلے فرد تھے جنہوں نے سید مودودی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور اپنی ساری زندگی دین اسلام کی سربلدنی کیلئے وقف کئے رکھی، جماعت اسلامی میں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہے گی،چوہدری رحمت الٰہی تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں ککرالہ کے رہائشی تھے ،اور لاہور منصورہ منتقل ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.