کھیوڑہ

کھیوڑہ کی سماجی شخصیت الحاج صوبیدار (ر) محمد یٰسین صابر کے بیٹوں کی شادی بخیرو خوبی انجام پاگئی

کھیوڑہ کی معروف سماجی شخصیت الحاج صوبیدار ریٹائرڈ محمد یٰسین صابر کے بیٹوں کی شادی بخیرو خوبی انجام پا گئی۔

محمد نصیر کی شادی شفیع کیانی آف راولپنڈی جبکہ حاجی محمد منیر کی شادی چوہدری حشمت اللہ پنڈدادنخان کی بیٹی سے ہوئی جبکہ دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب پنڈدادنخان نجی میرج حال میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے معززین سابق ناظمین ،چیئرمین اور کونسلر حضرات نے بھرپور شرکت کی۔

تمام معزز مہمانوں کا استقبال دولہا محمد نصیر،دولہاحاجی محمد منیر ،حاجی ظہیر ،محمد شبیر ،حافظ محمد کبیر ،ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یو سف ناز،سابق صدر یونس شہبا ز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان ،بار ایسوسی ایشن بار پنڈدادنخان کے سابق نائب صدر شکیل شیراز ایڈوکیٹ اور دیگر عزیز و قارب نے کیا تمام شرکا نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button