جہلم

الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کردیا

جہلم: الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا ہے، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی گھر گھر جا کر تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں، پنجاب میں بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار ان ہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے شیڈول بھی مقرر کر دیا ہے ، جس کے تحت 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھرگھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی جبکہ 13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دی جائے گی، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے لئے خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button