مانچسٹر میں جہلم کے علاقہ جادہ کی فلاح وبہبود کے لیے نئی تنظیم فکس اٹ جادہ کا قیام

0

مانچسٹر/جہلم: مانچسٹر میں جہلم کے علاقہ جادہ کی فلاح وبہبود کے لیے نئی تنظیم کا قیام،فکس اٹ جادہ کے نام سے تنظیم کے آرگنائزر چوہدری نوید گجر اور چوہدری رضوان مظفر ہیں۔

مانچسٹر میں ہونے والے اجلاس میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ سب ملکر اپنے آبائی علاقہ جادہ کے چھوٹے بڑے مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کیے جائیں گے نہ کہ حکومتی ایوانوں کی طرف دیکھا جائیگا۔

چوہدری نوید نے اس اجلاس میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب بزرگوں بھائیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمیں عزت بخشی

انہوں نے کہا کہ جلد ہی تنظیمی ڈھانچے کا بھی اعلان کر دیا جائے گا تاکہ اس نیک کام کو سرانجام دینے کے لیے اس تنظیم کے معزز اراکین کو ذمہ داریاں سونپی جا سکیں اور وہ اپنا کردارادا کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.