ڈومیلی

بڑاگواہ میں 21فروری کو ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایاجائے گا

ڈومیلی: ایک روزہ فری آئی کیمپ 21فروری بروز اتوارکو بڑاگواہ میں لگایاجائے گا، یہ کیمپ راجہ بابرکیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIتحصیل سوہاوہ کے تعاون سے نجی ہسپتال کی ٹیم لگائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ بابرمحمود جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ کے خصوصی تعاون سے نجی ہسپتال کی ٹیم 21فروری بروز اتوار کو ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں فری ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا، کیمپ صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک جارہی رہے گا۔

اس کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ،فری ضروری ادویات،فری میں ریفر مریضوں کا سینئرسپیشلسٹ معائنہ کیاجائے گا، تمام مریضوں کیلئے عینکوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی، اسکے علاوہ غریب مریضوں کا کم سے کم قیمت میں آپریشن ہوگا۔

یہ کیمپ کرنل (ر)ڈاکٹرعامرمستقیم آئی سپیشلسٹ پروفیسر یسریٰ میڈیکل کالج راولپنڈی کی زیرنگرانی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button