پنڈدادنخان میں کتے مار مہم بینروں تک محدود، آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ لیا، بچہ شدید زخمی

0

پنڈ دادنخان: کتے مار مہم بینروں تک محدود ، آواہ کتوں کی بھر مار، کوٹ کلاں میں آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ لیا ، شہر میں درجنوں اورہ کتوں نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ، بچے خواتین بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔ میونسپل کمیٹی عملی اقدامات اٹھائے، شہری۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں نے بچوں خواتین بزرگ شہریوں کیلئے شدید مشکلات کھڑی کی دیں، درجنوں آوارہ کتے شہر کے مختلف مقامات پر اورہ گھوم رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کی جانب عملی اقدامات نے اٹھائے جانے سے جمعرات کی صبح کوٹ کلاں میں پاگل کتے نے بچے کو کاٹ لیا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بچے کے لواحقین نے بڑی مشکل سے کتے کو مارا۔

سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہےکہ میونسپل کمیٹی کی کتے مار مہم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر اس مہم کو کامیاب کرائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.