پنڈدادنخان

تمام تر تحفظات کے باوجود مسلم لیگ ن نے کروڑوں ووٹ حاصل کیے۔ محمد نذیر بھٹی

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن اقتدار کی نہیں اقدار والی سیاسی جماعت ہے تمام تر تحفظات کے باوجود مسلم لیگ ن نے کروڑوں ووٹ حاصل کیے ہیں جوکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے، پورے ملک میں جن حالات میں الیکشن ہوئے ہیں اور صرف ایک پارٹی کو آگے لانے کے لیے جو حربے استعمال کیے گئے ہیں وہ عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں ۔

یہ گفتگو مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیوڑہ نے صحافیوں سے کی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہو گیا ہے۔چار چار دن رزلٹ نہ ملنا،پولنگ ایجنٹوں کو گنتی کے وقت باہر نکال دینا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔مسلم لیگ ن نے تمام تر تحفظات کے باوجود الیکشن لڑا اور کروڑوں ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کے موقع پر قائد نواز شریف اور مریم نوازکو پابند سلاسل کر کے پورے ملک میں خوف کی فضا پیدا کر کے مسلم لیگ ن کے متوالوں پر ہر حربے استعمال کر کے پھر بھی کہا جاتا ہے کہ ہم نے سب کو برابر مواقع دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی الیکشن سے پہلے اور بعد میں جو روایت عمران خان نے ڈالی ہے اور جہازوں والے گروپ نے جو کردار ادا کیا ہے پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ اقتدار کے لیے کیا کچھ کیا جارہا ہے۔جمہوری قوتوں کو مل بیٹھنا ہو گا یہ ملکی سالمیت کے لیے بہت ضروری ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ کی اکثریت کو ختم کرنے کے لیے جہازوں والا گروپ اب عوام نے پہچان لیا ہے۔ مسلم لیگ نے ہی ملک بنایا تھا اور وہ ہی اس ملک کی سا لمیت کے لیے ہر قربانی دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button