ڈومیلی

مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود کی سابق چیئرمین یوسی کوہالی ماسٹر عاشق حسین کے گھرآمد

ڈومیلی: مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود کی سابق چیئرمین یوسی کوہالی ماسٹر عاشق حسین کے گھرآمد، انکے ساتھ میٹنگ کی جس میں علاقائی اور سیاسی امورپربات چیت ہوئی، اس موقع پرگجرال فہدعزیز،چوہدری عامر،یاسرمحمودبھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق آصف محمود مشیر وزیراعلی پنجاب کی ڈومیلی کے علاقہ بھوجوموڑہ سابق چیئرمین یونین کونسل کوہالی ماسٹر عاشق حسین کے گھرآمدہوئی،آصف محمود نے عاشق حسین کیساتھ میٹنگ کی، میٹنگ میں علاقائی،سیاسی اور ترقی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر ماسٹر عاشق حسین کی جانب سے پرتکلف پارٹی بھی دی گئی۔ اس میٹنگ میں گجرال فہدعزیز سابق جنرل کونسلر،چوہدری عامرپدھری،یاسرمحمودسمبلی،عاطف اقبال سمیت بھوجوموڑہ کے لوگ بھی موجود تھے۔

آصف محمود نے کہاضلع جہلم سیروتفریح کیلئے بہت اچھاضلع ہے، اس کوخوبصورت بنانے کیلئے وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب کے حکم پرمقامی ایم این ایز،ایم پی ایز سمیت ضلعی انتظامیہ دن رات کام کررہی ہے۔ قلعہ روہتاس کوجانے والے راستے کو مکمل کیا جا رہا ہے، آنے والے دور میں یہ ضلع منافع بخش ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button