مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام سے روٹی کا ٹکڑا بھی چھین لیا ہے، چوہدری ریاض احمد

0

پنڈدادنخان: مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام سے روٹی کا ٹکڑا بھی چھین لیا ہے اور اس نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کا بیٹرا غرق کر دیا ہے نو ماہ سے کرپشن کرپشن کا شور کرنے والے اپنے کرپٹ ساتھیوں کا احتساب تو کر لیں۔عوام میاں نواز شریف کے دور کو مثالی قرار دے رہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض احمد نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نو ماہ سے کرپشن کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے جبکہ ان کی پارٹی میں بڑے بڑے کرپٹ موجود ہیں ان کا احتساب کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔صرف پوری اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس ان کے دور میں ہی پامال ہو رہا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی نے غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے افراد خود کشی کر رہے ہیں اور ان کے مرکزی رہنما لوگوں کو ایک وقت کھانے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ غیر ملکی ادارے ملک کی معیشت کو خطرناک قرار دے رہے ہیں ملک سے ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے لیکن ان کو سنگین حالات کا احساس نہیں ہو رہا ہے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اگر ان کا یہی وطیرہ رہا تو عوامی سیلاب ان کو بہا لے جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میاں نواز شریف، شہباز شریف کے دور کو یاد کر کے آہیں بھر رہیں ہیں اور ہاتھ اٹھا اٹھا کر تبدیلی سرکار کو بد عائیں دیتے ہیں جنہوں نے ان کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے اور غربت مہنگائی بے روز گاری میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے اور مہنگائی میں پیسے ہوئے عوام کا سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے۔انشاء اللہ بہت جلد اس ناہل حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔

ضلع جہلم انجمن ارائیں کے صدر معروف قانون دان چوہدری یعقوب ا یڈوکیٹ کے بیٹیوں کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری ریاض احمد آف گوجر خان اور ان کے ہمراہ سابق ایم این اے سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری خادم حسین بھی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.