اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے شہر کی صفائی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا

0

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر اینڈ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سوہاوہ ذوالفقار احمد کی معززین علاقہ انجمن تاجراں اور شہریوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات، شہر میں صفائی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے ٹی ایم اے آفس سوہاوہ میں شہر میں صفائی پانی کی فراہمی سمیت پارکس کی تعمیر وغیرہ کے حوالے سے انجمن تاجراں شہریوں کے نمائندہ وفود سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں شہر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مشاورت کی گئی۔
معززین علاقہ نے شہر میں صفائی کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں جس کی روشنی میں ایمنسٹریٹر ٹی ایم اے سوہاوہ ذوالفقار احمد نے صفائی کے حوالے سے پلان تشکیل دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں سبزی فروٹ اور گوشت کی دکانوں کے باہر دکاندار بڑی ڈسٹبن رکھے گے جس میں کوڑا کرکٹ ڈالا جائیگا اور بالٹی بھرنے کی صورت میں دکاندار اسے ڈپمپنگ پوائنٹ پر خالی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئندہ ایک دو دن تک دکانداروں کو آگاہی دی جائیگی اور مقامی ویلفیئر کی مدد سے واک کا بھی اہتمام کیا جائیگا جبکہ میٹنگ میں نئے کھوکھوں کی تعمیر اور شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی تجاویز کی گئیں جس پر اے سی سوہاوہ نے کہا کہ انشاء اللہ ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور تمام حالات سے واقفیت کے بعد آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائیگا۔
انہوں نے سوہاوہ میں فلاحی کاموں اور شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوہاوہ ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی وغیرہ کے لیے بھی ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا، میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ شہریوں کے لیے بہت جلد پارک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.