سوہاوہ کی معروف علمی شخصیت ماسٹر علی شان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

0

سوہاوہ: معروف علمی شخصیت ماسٹر علی شان مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئے،انکی عمر 95برس تھی،نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی، آبائی علاقے دیوان حضوری میں سپردخاک۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کی معروف علمی شخصیت ماسٹر علی شان مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئے۔انکی عمر 95برس تھی۔

نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کے رہنما وسابق امیدوار پی پی 25 مرزا عبدالغفار، پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کے رہنماؤں چوہدری بشارت حسین وحید، چوہدری محمد سعید، ملک فیصل محمود ، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ واجد حسین بٹ، سماجی کارکن چاچو محمد سعید سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کو سینکڑوں چاہنے والوں کی موجودگی میں نواحی علاقے دیوان حضوری میں انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

مرحوم ماسٹر علی شان دیوان حضوری والے حاجی محمد فیاض مرحوم، حوالدار محمد ریاض ، سوہاوہ والے اعجاز احمد اور ایاز محمود (مودی استاد) کے والد محترم، سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری منظور حسین کے چچا جان اور نائیک سجاد احمد وبرادران کے دادا جان تھے۔ تدفین کے عمل میں شریک افراد نے مرحوم کی بخشش اورقبروحشر کی منازل میں آسانی اور تمام لواحقین سمیت انکے چاہنے والوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.