پنڈدادنخان

16 دسمبر سے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر للِہ کا اچانک دورہ کیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر، وومن میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا مریضوں کی بیڈ شیٹس وقت کے ساتھ تبدیل کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے رائے حاصل کی اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بارے تفصیلات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے یونین کونسل للِہ میں پولیو ٹیم کی ٹریننگ کی چیکنگ کی اور انہوں نے بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ صحت معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران باقائدگی سے دور دراز علاقوں میں جاکر دورہ کرتے ہیں جن کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ،جہلم انتظامیہ صحت اور تعلیم کو متحرک کرنے میں کوشاں ہے ،صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل پنڈ دادنخان کے مختلف علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے برساتی نالوں اور شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بننے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، سی ای او ایم سی پن دادنخان حیدر علی چٹھہ، ڈی او پلاننگ محمد شہباز، بلڈنگ کلرک شبیر مارتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button