مشروبات چاکلیٹس فاسٹ فورڈ ز کیلشیم کی کمی کا سبب بن رہے ہیں، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ مشروبات چاکلیٹس فاسٹ فورڈ ز کیلشیم کی کمی کا سبب بن رہے ہیں اگر ان اشیاء کا کم سے کم استعمال کیا جائے تو ہڈیوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے انسانی جسم میں 99فیصد کیلشیم ہڈیوں میں پایا جاتا ہے اور صرف ایک فیصد انسانی جسم میں کیلشیم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بچے دودھ اور کیلشیم ملے مشروبات کی بجائے گیس آمیز میٹھے مشروبات کو ترجہی دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کھیل اور ورزش کی بجائے اپنا زیادہ وقت ٹیلی ویژن ،کمپیوٹر اور موبائیل فونز میں ضائع کررہے ہیں جو کہ کیلشیم کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دودھ خالی پیٹ استعمال کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اس لئے بچوں بڑوں کو روزانہ کی بنیاد پر دودھ استعمال کرنا چاہیئے اگر شروع سے ہی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء استعمال کروائی جائیں تو پوری زندگی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.