پنڈدادنخان جہلم روڈ پر پلی سے کار نیچے جاگری، ایک شخص جاں بحق، 2 بچیاں شدید زخمی

0

جلالپورشریف: ایک ہی جگہ پر دوسرا حادثہ، خطرناک پلی سے کار نیچے جاگری،ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق، دو بچیاں شدیدزخمی ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ کی خطرناک اور نامکمل پلیاں انسانی زندگیوں کیلئے زندگی اور موت کا کھیل کھیلنے لگیں،موجودہ پلی نے ایک اور کارنمبری JME7213اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

کار پلی سے کلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں پنڈدادنخان کا رہائشی غلام عباس ولد غلام حسین اور دوبچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ غلام عباس کو رورل ہیلتھ سنٹرجلالپورشریف لایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گیا۔

اس سے پہلے اسی پلی سے گزشتہ روز راولپنڈی سے روال فیکٹری آنے والی ہائی ایس کو بھی اسی پلی پر حادثہ پیش آیا، ہائی ایس پلی سے گہری کھائی میں جاگری اور آٹھ مسافر شدید زخمی ہوئے تھے۔ سٹرک کی ناقص تعمیر اور نامکمل پلیوں اور ٹھیکیداروں کی غفلت پر ڈی سی جہلم اور اعلیٰ احکام فوری نوٹس لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.