کھیوڑہ

پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے مائینروں میں 5 فیصد کی رقم تقسیم کر دی گئی

پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے مائینروں میں 5پرسنٹ کی رقم مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری مائینر یونین اور ملک خالد جنرل سیکرٹری ورکر یونین مائینروں میں تقسیم کی گئی، 5پرسنٹ ملنے پر مائینروں میں خوشی کی لہر، مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری و دیگر یونین عہدیداران کو مائینروں کا زبردست خراج تحسین پیش۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مائینر یونین مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری ملک گلریز صدر و دیگر یونین عہدیداران کی محنتیں رنگ لے آئیں 5پرسنٹ کی ٹوٹل رقم ایک کروڑ 45لاکھ روپے 411مائینروں میں تقسیم کیا گیا جبکہ ٹوٹل 685مائینر ہیں۔

411مائینر کے علاوہ دیگر ما ئینر اس کیٹگری میں نہیں آتے اور 5پرسنٹ کی تین کیٹگریاں بنائی گئی، کھیوڑہ پی ایم ڈی سی آفس میں ملک خالد جنرل سیکرٹری ورکر یونین مرزا ضمیر حسین جنرل سیکرٹری سید اقرار شاہ اکاؤنٹنٹ ملک گلریز صدر مائینر یونین نے مائینروں میں پانچ پرسنٹ کی رقم ادا کی۔

اس موقع پر مائینروں نے یونین نمائندگان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری نے مائینروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مائینروں کے مسائل حل کرنے اور ادارے کی بہتری کے لیے دن رات اپنے ساتھیوں کے ساتھ کوشاں رہوں گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button