پنڈدادنخان

عیدالاضحٰی؛ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی موثر حکمت عملی تیار کر لی ہے، تحصیل کو تین سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آلائشوں کی کلیکشن کیلئے 22 پوانیٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ تحصیل ایڈمنسٹریشن اور میونسپل کمیٹی کا عملہ عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود رہے گا اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے گی غفلت اور سستی کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ شہری بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ میاں مراد حسین نیکوکارا نے عید الاضحٰی کے موقع کی مناسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close